واہگہ بارڈر تقریب

واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب،فضا پاکستان زندہ بادکےنعروں سےگونج اٹھی

ویب ڈیسک: واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب منعقد ہوئی اس دوران فضا ملی نغموں اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔
تقریب کے آغاز میں قومی ترانہ پڑھا گیا، تقریب میں موجود عوام نے بڑی تعداد میں ہاتھوں میں قومی پرچم تھام رکھے تھے۔
تقریب کے دوران نوجوانوں کا جوش و خروش دیدنی تھا، اس موقع پر ملی نغموں کے ساتھ ساتھ حاضرین کے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
پاکستان رینجرز کی ولولہ انگیز پریڈ دیکھ کر حاضرین کا جذبہ حب الوطنی مزید بڑھ گیا، پاکستان رینجرز کے دستے میں خواتین اہلکار بھی شامل تھیں۔
تقریب کے دوران نعرہ تکبیر، پاکستان زندہ باد ، پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند ہوتے رہے۔
پاکستان رینجرز کے شیر دل جوانوں کے قدموں کی دھمک اور وطن کی حفاظت کے جذبے کی چمک نے حاضرین کا لہو خوب گرمایا۔
پنڈال میں موجود بچے، بزرگ اور خواتین پرجوش انداز میں اپنے سپاہیوں کا حوصلہ بڑھاتے رہے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں سالوں بند پڑے 3700 سکول کھولنے کا فیصلہ