حکمرانوں کا کوئی ویژن نہیں

ملک کو چیلنجز کا سامنا ،حکمرانوں کا کوئی ویژن نہیں: حافظ نعیم

ویب ڈیسک: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے حکمرانوں کا کوئی ویژن نہیں۔
یوم آزادی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ پاکستان 77برس کا ہوگیا لیکن ہم وہ منزل نہیں پا سکے جس مقصد کے لیے پاکستان وجود میں آیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو قیام پاکستان کے لیے دی گئی قربانیاں یاد دلانا ہوں گی، پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ قرار پایا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں نے نظریہ پاکستان اور دو قومی نظریہ سے انحراف کیا ہے، چند ظالم لوگوں نے پاکستان کو تباہ و برباد کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے حکمرانوں کا کوئی ویژن نہیں، حکمران لیپ ٹاپ بانٹ کر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی کے نام نہاد دعوے کر رہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ عدل و انصاف کا نظام دین اسلام کے نفاذ میں ہے۔
یوم آزادی کے موقع پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے منصورہ کے سبزہ زار میں پودا لگایا۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کا 2اکتوبر کو پنجاب کے 3شہروں میں احتجاج کا اعلان