ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل گرفتار

عمران خان کی سہولت کاری کا الزام،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل گرفتار

ویب ڈیسک: سکیورٹی اداروں نے اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی سہولت کے الزام میں جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو گرفتار کر لیا ۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم پربانی پی ٹی آئی عمران خان کی سہولت کاری کا الزام ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو اختیارات سے تجاوز کرنے پر تحویل میں لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سے تحقیقات جاری ہیں، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پر خفیہ طور پر بانی پی ٹی آئی کیلئے پیغام رسانی کا بھی الزام ہے۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں کی جانب سے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو آگاہ کردیا گیا، تحقیقات کے بعد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کو پہلے ہی عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان ان دنوں راولپنڈی کے اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل کیخلاف کارروائیاں بڑھانے کا اعلان