ن لیگ کا مشاورتی اجلاس طلب

ن لیگ کا مشاورتی اجلاس طلب ، پارٹی رہنماوں کو شرکت کی دعوت

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم نواز شریف نے ن لیگ کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا، آج ہونے والے اجلاس میں ملکی سیاسی فیصلوں سمیت اہم امور پر مشاورت کی جائے گی۔
مشاورتی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت احسن اقبال، اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ سمیت وفاقی وزراء اور سینئر پارٹی قائدین شریک ہوں گے۔
ن لیگ کا اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہو گا جس کی صدارت سابق وزیراعظم اور پارٹی قائد نواز شریف کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ن لیگ کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے ، اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں پر بھی تفصیل سے مشاورت کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  سوات کے عوام بدامنی کیخلاف سڑکوں پر آگئے،پولیس کا ساتھ دینے کا اعلان