طالبان حکومت کی تیسری سالگرہ

طالبان حکومت کی تیسری سالگرہ پر فوجی ساز و سامان کی نمائش

ویب ڈیسک: افغانستان میں طالبان حکومت کی تیسری سالگرہ پر فوجی ساز و سامان کی نمائش کی گئی۔
ذرائع کے مطابق افغانستان میں طالبان کی اقتدار میں واپسی کی تیسری سالگرہ منائی گئی۔ اس حوالے سے کابل اور بگرام میں تقاریب منعقد ہوئیں جس میں فوجی پریڈ اور فوجی سازو سامان کی نمائش کی گئی، اس میں امریکی و نیٹو افواج کی گاڑیاں اور ہیلی کاپٹرز بھی شامل تھے۔
بگرام میں افغانستان کے قائم مقام وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ افغانستان دنیا کے ساتھ تصادم نہیں چاہتا، ہماری آزادی چھین لی گئی تھی جسے ہم نے دوبارہ حاصل کر لیا۔
قائم مقام افغان وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ غیر ملکیوں کو افغانستان کی ترقی کے لیے ملکر کام کرنے کی دعوت دی ہے جس طرح آپ نے قبضے کے دوران تعاون کیا اسی طرح ترقی میں بھی ہمارے ساتھ تعاون کریں۔
یاد رہے کہ طالبان حکومت کی تیسری سالگرہ پر فوجی ساز و سامان کی نمائش کی گئی جس میں امریکی و نیٹو کی گاڑیاں اور اسلحہ سمیت ان کے ہیلی کاپٹر شامل تھے۔

مزید پڑھیں:  شہبازشریف کی دعوت پر ملائشین وزیراعظم کا پاکستان آنے کافیصلہ