کم ازکم اجرت پر عملدرآمد

کم ازکم اجرت پر عملدرآمد نہ ہونے کی شکایات پر کارروائی کا حکم

ویب ڈیسک: صوبائی حکومت نے کم ازکم اجرت پر عملدرآمد نہ ہونے سے متعلق شکایات پر لیبر ڈیپارٹمنٹ کو کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے اس سلسلے میں فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے۔
فوکل پرسن اس سلسلے میں صوبائی حکومت کو ہر دو ہفتے بعد کارکردگی رپورٹ ارسال کریں گے۔ پشاور میں ناپ تول ، کم ازکم اجرت پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے خواتین انسپکٹر سمیت انسپکٹرز بھی تعینات کئے گئے ہیں۔
فیکٹریوں میں کام کرنے والی خواتین کی شکایات کے ازالہ کے لئے خواتین انسپکٹر کام کریں گی۔ لیبر انسپکٹر ناپ تول انسپکٹر اور انسپکٹر آف فیکٹری کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
صوبائی حکومت نے کم از کم اجرت کو یقینی بنانے کیلئے سختی سے احکامات جاری کئے ہیں تمام بازاروں، کمرشل مقامات اور فیکٹریوں میں کام کرنے والے ملازمین کو کم از کم اجرت 32 ہزار روپے دینے کے حوالے سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
اس کے علاوہ ناپ تول مستحکم کرنے کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے بھی پٹرول پمپوں اور مختلف تجارتی مراکز میں اقدامات بھرپور انداز میں‌کئے جا رہے ہیں۔
اس حوالےسے صوبائی حکومت نے فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے جو محکمہ جاتی کارروائی کی برابر رپورٹ حکومت کو کرتا رہے گا.

مزید پڑھیں:  نیب ترمیمی قانون کے تحت شہبازشریف اور حمزہ کی ریلیف کی درخواست