سوڈان میں شدید بارشوں

سوڈان میں شدید بارشوں کے سبب 68 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: افریقی ملک سوڈان میں شدید بارشوں کے سبب 68 افراد جاں بحق ہوگئے۔
وزارتِ داخلہ کے مطابق رواں سال ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 68 افراد جاں بحق جبکہ لاتعداد لاپتہ ہو گئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق 2019 کے بعد سے ہونے والی ان شدید بارشوں نے ملک کے مغربی، شمالی اور مشرقی حصوں کو متاثر کیا ہے اور گھروں، کھیتوں اور انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچایا ہے۔
سیلاب کے سبب جون سے اب تک تقریباً 27 ہزار افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ اس دوران متعدد لوگ لاپتہ بھی ہو گئے ہیں۔
یاد رہے کہ افریقی ملک سوڈان میں شدید بارشوں کے سبب ہر سو تباہی ہی پھیلی ہوئی ہے اور اس دوران 68 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنماء شوکت یوسفزئی دہشت گردی مقدمات سے بری