بھارتی یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر

بھارتی یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ، 4 کشمیری شہید

ویب ڈیسک: بھارتی یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ مناتے ہوئے مکمل ہڑتال کی گئی، اس دوران مقبوضہ فوج کی فائرنگ سے 4 کشمیری شہید ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی یوم آزادی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حریت کانفرنس نے مقبوضہ وادی میں بھارت کے غیر قانونی قبضے کیخلاف یوم سیاہ منائے جانے کے حوالے سے کل کال دی تھی، اسی تناظر میں آج مقبوضہ وادی میں سیاہ منایا جا رہا ہے، اس دوران وادی میں مکمل ہڑتال ہے اور تمام بازار بند ہیں۔
حریت رہنماؤں کا اپنے پیغامات میں کہنا ہے کہ کشمیری عوام بھارت کو ایک مضبوط پیغام بھیجیں کہ وہ اس کا قبضہ مسترد کرتے ہیں، بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں اپنا یوم آزادی منانے کا کوئی حق نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پر بھارت کا قبضہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
ادھر مودی سرکار کا تمام تر جبر بھی مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کو پاکستان کا یوم آزادی منانے سے نہ روک سکی۔ اس دوران کشمیر میں پاکستان کے حق میں پوسٹرز چسپاں کیے گئے اور جھنڈے بھی لہرائے گئے۔
دوسری جانب بھارتی یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منانے سمیت 4 کشمیری شہید کئے گئے۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ قابض فوج نے فائرنگ کر کے ضلع ڈوڈہ میں 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ چاروں نوجوانوں کو بھارتی قابض فوج نے تلاشی کی آڑ میں انہیں اپنے محاصرے میں لیا اور شہید کر دیا ، اس دوران قابض فوج کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی بھی ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  63اے نظرثانی،حکومت اور پیپلزپارٹی کی حمایت، پی ٹی آئی کی مخالفت