نتھیاگلی میں اپنے حقوق

نتھیاگلی میں اپنے حقوق کیلئے تاجر برادری سراپا احتجاج

ویب ڈیسک: ضلع ایبٹ آباد کے تفریحی مقام نتھیاگلی میں اپنے حقوق کیلئے تاجر برادری سراپا احتجاج، سڑکوں پر احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔
ملک کے مشہور سیاحتی مقام نتھیاگلی کے تاجر اپنے مطالبات کے حق کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔
نتھیاگلی میں پارکینگ اور پانی کی عدم فراہمی سے سیاحوں سمیت مقامی افراد کو شدید پرشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کے علاوہ تاجروں نے صوبائی حکومت سے ایوبیہ چیئرلفٹ کی بحالی کا مطالبہ بھی کر دیا۔
نتھیاگلی میں اپنے حقوق کیلئے تاجر برادری سراپا احتجاج ہے، اس حوالے سے نتھیاگلی تحصیل میئر کی قیادت میں تاجر برادری نے احتجاجی ریلی نکالی۔
تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے علاقہ میں پارکنگ کی تعمیراور ایوبیہ چیئرلفٹ کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی دھمکی دی کہ اگر ہمارے مسائل حل نہ کیے گئے تو ہم احتجاج کا دائرہ کار وسیع کریں گے۔
یاد رہے کہ نتھیاگلی احتجاج میں تحصیل میئر کے علاوہ پی ٹی آئی کے عہدیداران بھی شامل تھے۔

مزید پڑھیں:  حکومت کہے گی تو ایکس کو کھول دیں گے، چیئرمین پی ٹی اے