احتساب ضروری ہے

ملک کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ضروری ہے، نواز شریف

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ مہنگے بجلی کے بل عوام کے لئے ناقابل برداشت ہیں، ملک کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ضروری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس پارٹی میا ں نواز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹائون میں ہوا جس میں وزیراعظم شہبازشریف بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراعلی پنجاب مریم نواز، سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمز شہباز، وفاقی وزرا عطا تارڑ، رانا ثنا اللہ و دیگر نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی، معاشی اور پارٹی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم درست سمت کی طرف چل پڑے ،اس وقت اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کے تمام فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔
دوران اجلاس گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں بیانات دیتے ہوئے انتہائی احتیاط سے کام لینا چاہیے ،ہمیں پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگے بجلی کے بل عوام کے لئے ناقابل برداشت ہیں، پی ٹی آئی کی لائی تباہی مہنگائی اور مہنگے بل لائی ہے لیکن ہم سے عوام ریلیف کی توقع کرتے ہیں۔
نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ ہماری صلاحیتوں کا امتحان ہے کہ مشکل ترین حالات میں بھی عوام کو ریلیف کیسے دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا، معاشی استحکام واپس لانے کے لئے سیاسی قربانی آپ کی حب الوطنی کاثبوت ہے۔

مزید پڑھیں:  مسلم ممالک کا اسرائیل کیخلاف مضبوط مؤقف پیش نا کرنا افسوسناک ہے