182افراد جاں بحق

ملک بھر میں حالیہ بارشوں سے 182افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں 93بچوں سمیت 182افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے ملک بھر میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان سے متعلق رپورٹ جاری کردی گئی ۔
رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں یکم جولائی سے 14اگست تک مختلف اوقات میں ہونے والی بارشوں کے دوران 182افراد جان کی بازی ہار گئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں 93بچے، 59مرد، 30 خواتین شامل ہیں، پنجاب میں سب سے زیادہ 65اموات رپورٹ ہوئیں۔
این ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا میں 62، سندھ میں 31اموات ہوئیں۔
بلوچستان میں 15، کشمیر میں 5، گلگت بلتستان میں 4 افراد جاں بحق ہوئے، بارشوں کے دوران 321 افراد زخمی بھی ہوئے، بارشوں کے باعث 628 گھروں کو مکمل، 1335 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ آٹھ سکول، 30پل بھی بارشوں کی نذر ہوئے۔
بارشوں کے نتیجے میں 32 مویشی بھی سیلاب میں بہہ گئے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں:  نیپال میں شدید بارش اورسیلاب ،170سے زائد افراد ہلاک، سینکڑوں لاپتہ