منکی پاکس کا پہلا مشتبہ کیس

پاکستان میں منکی پاکس کاپہلامشتبہ کیس، خیبرپختونخوا کے شہری کوعلامات ظاہر

ویب ڈیسک: پاکستان میں منکی پاکس کا پہلا مشتبہ کیس سامنے آنے کا انکشاف، خیبرپختونخوا کے شہری کو ایم پاکس کی علامات ظاہر ہوئی ہیں ۔
وزارت قومی صحت کے مطابق خلیج ممالک سے آنے والے خیبرپختونخوا کے شہری کو ایم پاکس کی علامات ظاہر ہوئیں جس پر اس کے ٹیسٹ کر کے نمونے تصدیق کے لئے بھیج دیئے گئے ہیں ۔
وزارت حکام کے مطابق منکی پاکس سے متاثرہ شخص میں معمولی علامات ہیں جبکہ اس سے ملاقات کرنے والوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے تاکہ ان کے نمونے بھی حاصل کیے جائیں۔
ترجمان وزارت قومی صحت نے بتایا کہ تمام صوبوں کو منکی پاکس کے حوالے سے فوکل پرسنز مقرر کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
وزارت قومی صحت کی جانب سے بارڈر ہیلتھ سروسز کو تمام پوائنٹس آف اینٹری پر سخت نگرانی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے کانگو اور افریقا کے دیگر مقامات پر ایم پاکس کی نئی قسم کے پھیلنے کو ہنگامی عالمی صورتحال قرار دیا ہے۔
افریقا کے کچھ ممالک میں بچوں اور بڑوں میں منگی پاکس کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
اب تک 13 ممالک میں ایم پاکس کے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 517 اموات کی اطلاع سامنے آئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں کی واپسی:پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے ،پشاور ہائیکورٹ