جی ایچ کیو میں خصوصی تقریب

ارشد ندیم کے اعزاز میں جی ایچ کیو میں خصوصی تقریب کل ہوگی

ویب ڈیسک: پیرس اولمپکس میں ملک کا نام روشن کرنے والے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی طرف سے جی ایچ کیو میں کل خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
قومی ہیرو ارشد ندیم اور اہلخانہ کے اعزاز میں خصوصی تقریب کل جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہوگی۔
تقریب کے انعقاد کا مقصد گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی صلاحیتوں کا اعتراف اور حوصلہ افزائی ہے۔
گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم قوم کی توقعات پر پورا اترے اور ملک کا نام روشن کیا۔
گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کھیلوں کی دنیا میں پاکستان کی نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ثابت ہو نگے۔
جیولن تھرو ایونٹ میں قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اولمپکس میں 92.97 میٹر تھرو کر کے نیا ریکارڈ بنایا اور شاندار تھرو کر کے اولمپکس کا 118 سالہ ریکارڈ توڑا۔

مزید پڑھیں:  پارٹی کارکنوں پر شیلنگ کیخلاف خیبرپختونخوا حکومت عدالت جائے گی، بیرسٹر سیف