نوجوان کی نعش 3روز بعد

جلالہ خوڑ میں ڈوبنے والے نوجوان کی نعش 3روز بعد نکال لی گئی

ویب ڈیسک: تخت بھائی کے جلالہ خوڑ میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والے نوجوان کی نعش 3روز بعد نکال لی گئی ۔
ریسکیو 1122کے مطابق 24سالہ عابد ولد حبیب ساکن سری بہلول جلالہ خوڑ میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا ۔
ریسکیو کی غوطہ خور ٹیم نے تین دن مسلسل جدوجہد کے بعد شینگی ڈھنڈ کے مقام سے نعش نکال لی ۔
متوفی شیرگڑھ بازار میں تندور میں کام کرکے اپنے گھر کی کفالت کرتا تھا ۔

مزید پڑھیں:  سمندری طوفان ہیلین سے امریکہ میں ہلاکتیں 128 تک جا پہنچیں