تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل

9مئی واقعات : بشریٰ بی بی سے تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل

ویب ڈیسک: پولیس کی ٹیم نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے 9مئی کے واقعات پر تفتیش کا پہلا مکمل کر لیا ۔
ایس پی فیصل سلیم کی سربراہی میں راولپنڈی پولیس کی تفتیشی ٹیم ڈی ایس پی سکندر، خاتون ڈی ایس پی فوزیہ، انسپکٹر قیصر، یعقوب شاہ اور حسنین علی پر مشتمل تھی۔
جیل ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی پولیس کی ٹیم نے متعلق بشریٰ بی بی سے تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا ،ٹیم نے اڈیالہ جیل میں 30منٹ تک سابق خاتون اول سے تفتیش کی۔
پولیس ٹیم نے تفتیش کے دوران بشری ٰبی بی سے راولپنڈی میں کیے گئے احتجاج، جلائو گھیرائو سے متعلق سوالات کیے۔
حساس مقامات کے سامنے احتجاج کی منصوبہ بندی کے بارے میں سابق خاتون اول سے پوچھا گیا ۔
جیل ذرائع نے کہا کہ تفتیش کے دوران پولیس نے جمع شواہد کی بنیاد پر بھی مختلف سوالات کیے۔

مزید پڑھیں:  جعلی راج کماری مریم نواز اتنا ظلم کریں کہ کل برداشت بھی کرسکیں، بیرسٹرسیف