عوامی ایجنڈا کے تحت کمشنر کوہاٹ

عوامی ایجنڈا کے تحت کمشنر کوہاٹ متحرک، محکمہ تعلیم کے 35 اہلکار معطل

ویب ڈیسک: وزیراعلی خیبرپختونخوا کے پروگرام عوامی ایجنڈا کے تحت کمشنر کوہاٹ متحرک ہو گئے، ضلع بھر میں مختلف دفاتر ، ہسپتالوں، سکولوں اور دیگر اداروں کے اچانک دورے شروع کر دیئے، اس دوران محکمہ تعلیم کے 35 اہلکار معطل کر دیئے گئے۔
کمشنر کوہاٹ نے محکمہ تعلیم کے 35 اہلکاروں سمیت لاچی ہسپتال کی 2 لیڈی ڈاکٹرز بھی معطل کر دیں۔
عوامی ایجنڈا کے تحت کمشنر کوہاٹ متحرک ہونے کے ساتھ اداروں کے سرپرائز راونڈز سے ہلچل مچ گئی ہے، کمشنر کوہاٹ نے اس دوران ہایئر سیکنڈری سکول توغ بالا کا گریڈ 19کا پرنسپل بمعہ وائس پرنسپل بھی معطل کر دیا۔
کمشنر کوہاٹ نے رورل ہیلتھ سنٹر کا ٹیکنیشن غیر حاضر ہونے جبکہ جابجا کوڑا کرکٹ پڑے رہنے پر ڈبلیو ایس ایس سی کے سپروائزر کو گھر بھیج دیا۔
اس دوران معطل افسروں اور اہلکاروں سے کٹوتی کیلئے کمشنر کوہاٹ کی جانب سے اکاؤنٹس آفیسر کو مراسلہ جاری کرنے کا حکم بھی دیدیا گیا۔
کمشنر کوہاٹ کی ہدایت پر عڈویژن بھر میں اتوار سے 6 روزہ صفائی مہم شروع ہو گی۔

مزید پڑھیں:  سوات کے عوام بدامنی کیخلاف سڑکوں پر آگئے،پولیس کا ساتھ دینے کا اعلان