ویب ڈیسک: سابق امریکی صدر ر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات میں کملا ہیرس کو آسانی سے شکست دے دوں گا ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کملا ہیرس نے بدترین معاشی پالیسی کا اعلان ہے انہیں شکست دینا جو بائیڈن کو ہرانے سے بھی زیادہ آسان ہے۔
انہوں نے کہا کہ کملا ہیرس کو انتخابات میں آسانی سے شکست دے دوں گا ، میں نہ جیتا تو امریکی معیشت ڈپریشن میں چلی جائے گی، جیت کر امریکا کو مضبوط بنائوں گا۔
واضح رہے امریکہ میں صدراتی انتخابات نومبر کے پہلے ہفتے میں ہورہے ہیں جس میں کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
Load/Hide Comments