مزدوروں کی گاڑی دریائے گلگت

مزدوروں کی گاڑی دریائے گلگت میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: مزدوروں کی گاڑی دریائے گلگت میں‌ گرنے سے اس میں‌سوار افراد میں‌سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق گلگت میں ڈیم میں کام کرتے مزدوروں کی گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریائے گلگت میں جا گری، اس حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے مزدور ڈیم سائٹ پر کام کرنے کے لیے جا رہے تھے۔
دریائے گلگت میں گاڑی گر جانے کے اس واقعے کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔
یاد رہے کہ دریا میں گرنے والی گاڑی سے مزدوروں کو نکالنے کا کام مقامی رضا کاروں کی مدد سے کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :اسمبلی اجلاس میں بجلی کی آنکھ مچولی،ایوان اندھیرے میں ڈوب گیا