امریکا دہشتگردی کا خالق ہے

امریکا دہشتگردی کا خالق ہے، جعلی حکومت نہیں مانتے، فضل الرحمان

ویب ڈیسک: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکا دہشتگردی کا خالق ہے، الیکشن کے نتائج تبدیل کئے گئے، ہم جعلی حکومت نہیں مانتے۔
لکی مروت میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئِی ف نے کہا کہ امریکا کو سی پیک بند کرنے کی یقین دہانی کروائی جا رہی ہے اور دوسری طرف چین سے سی پیک بنانے کے عوض پیسے بٹورے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتیں پاکستان کی معاشی قوت کے درپے ہیں ، اسے ختم کرنا چاہتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ امریکا دہشتگردی کا خالق ہے اسی لئے دہشتگردی ختم نہیں کرنا چاہتا۔
مولانا فضل الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ لکی مروت اور فاٹا کی سرزمین پر آگ لگی ہوئی ہے، یہاں آج یہ حالت ہے کہ ہر سو تباہی مچی ہوئی ہے، بدامنی کے بھڑکتے شعلے اٹھ رہے ہیں۔
انہوں نے سوال کیا کہ ہم نے افغانستان سے مذاکرات کر کے کامیابی حاصل کی تھی، وہ کامیابی ناکامی میں کس نے بدل دی؟ طالبان کو اب دہاڑے سڑکوں پر لوگوں کو لوٹ رہے ہیں۔
سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ یہ الیکشن قطعی قبول نہیں، الیکشن کے نتائج تبدیل کرکے بننے والی اس جعلی حکومت کو نہیں مانتے، اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں کہ اپنے وسائل پر کسی کو قابض نہیں ہونے دیں گے۔

مزید پڑھیں:  ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق