ایم ٹی آئی ہسپتالوں میں بھرتیوں

تمام ایم ٹی آئی ہسپتالوں میں بھرتیوں، تعیناتیوں اور خریداری پر پابندی

ویب ڈیسک: صوبہ بھر کی تمام ایم ٹی آئی ہسپتالوں میں بھرتیوں، تعیناتیوں اور خریداری پر پابندی عائد، بورڈ ممبرز نے نئے بورڈز کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں تمام ایم ٹی آئی ہسپتالوں میں بھرتیوں، تعیناتیوں اور خریداری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے محکمہ صحت نے ایم ٹی آئی اسپتالوں کے چیئرمین بورڈ آف گورنرز کو مراسلہ ارسال کردیا۔
مراسلہ کے مطابق یکم جولائی سے مختلف ایم ٹی آئیز میں تقرریوں اور خریداری کے عمل کو روکنے کی ہدایت کی گئی تھی، تاہم ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز نے بار بار رابطے کے باوجود ہدایات پر عمل درآمد نہیں کیا۔
اس سلسلے میں ہائی کورٹ نے بھی 15 اگست کی سماعت میں بی اوجیز کو آئندہ سماعت تک ہر قسم کی تقرریوں اور خریداریوں کو روکنے کی ہدایت کی تھی۔
اسی وجہ سے تمام اداروں میں ہر قسم کی تقرریوں اور خریداریوں کو روک دیا گیا ہے۔
یاد رہے نگران دور میں ہسپتالوں کے لیے تشکیل کردہ بورڈز اراکین کو موجودہ صوبائی حکومت نے برطرف کیا تھا، اس اقدام کے پیش نظر محکمہ صحت نے تمام ہسپتالوں کے لیے نئے ارکان پر مشتمل بورڈز تشکیل دیے۔
ان میں بعض جگہ سننے میں یہ بھِی آیا کہ بعض بورڈ ممبرز نے نئے بورڈز کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔

مزید پڑھیں:  جعلی پارلیمنٹ کے پاس آئینی ترامیم کا حق نہیں، مولانا فضل الرحمن