مالاکنڈ ڈویژن سروسز سیلز ٹیکس

مالاکنڈ ڈویژن میں ہوٹلز پر سروسز سیلز ٹیکس نافذ کردیاگیا

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے مالاکنڈ ڈویژن میں ہوٹلز پر سروسز سیلز ٹیکس باقاعدہ طورپر نافذ کردیا ہے ۔
خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کی جانب ہوٹلز اور ریسٹورنٹس مالکان کینام نوٹسز جاری کئے گئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس سے سیلز ان سروسز کی مد میں6 فیصد ٹیکس لیاجائے گا۔
کیپرا نے کہا کہ رجسٹرڈ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس مالکان فعال انوائس مینجمنٹ سسٹم کو یقینی بنائیں۔
مزید کہا گیا ہے کہ ڈھابوں ور ہوٹلز سے 2 فیصد سیل ٹیکس ان سروس لیا جائے گا۔
مالاکنڈ ڈویژن اور ضم اضلاع میں ٹیکس استثنیٰ اکتوبر 2023کو ختم ہوچکا ،یکم نومبر 2023سے مالاکنڈ میں سیلز ٹیکس ان سروسز لاگو ہے۔

مزید پڑھیں:  9روز بعد پاک افغان خرلاچی بارڈر کھول دی گئی