حسینہ واجد کیخلاف قتل کا مقدمہ

سابق بنگلا دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کیخلاف ایک اور قتل کا مقدمہ درج

ویب ڈیسک: سابق بنگلا دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے خلاف قتل کا ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق شیخ حسینہ سمیت عوامی لیگ کے رہنمائوں کے خلاف مقدمہ مقتول وسیم اکرم کی والدہ نے درج کروایا۔
حسینہ واجد اور دیگر افراد کو 16جولائی کوچٹاگانگ میں ہونے والے مظاہروں کے دوران اسٹوڈنٹ ونگ کے رہنما وسیم اکرم کی ہلاکت کے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شیخ حسینہ اور دیگر کے خلاف مقدمہ چٹاگانگ کے پنچلیش پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا۔
مقدمے میں شیخ حسینہ کے ساتھ عوامی لیگ کے جنرل سیکرٹری عبیدالقادر، سابق وزیر خارجہ حسن محمود، سابق وزیر تعلیم محب الحسن چوہدری، چٹاگانگ سٹی کارپوریشن کے میئر رضا الکریم ، چٹاگانگ میٹرو پولیٹن عوامی لیگ کے جنرل سیکرٹری اے جے ایم ناصر الدین سمیت کئی اعلی شخصیات کے نام شامل ہیں۔
اس سے قبل ڈھاکا میں سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اور ان کے دور کے اہم حکومتی عہدیداروں پر شہری کے قتل کے الزام پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  لاپتہ 4بھائیوں کا کیس،عدالت کاایس ایچ اوکوقرآن پرحلف اٹھانےکاحکم