شاہ محمود قریشی جوڈیشل ریمانڈ

9مئی مقدمات :شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع

ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت نے 9مئی کے 4مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء شاہ محمود قریشی کے جوڈیشنل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کردی ۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں 9مئی مقدمات کی سماعت ہوئی ،جج عرفان حیدر نے مقدمات پر سماعت کی۔
سکیورٹی مسائل کے باعث شاہ محمود قریشی کو عدالت پیش نہ کیا گیا۔
عدالت نے شاہ محمود قریشی کو 2ستمبر کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا۔

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے نظرثانی اپیلوں پر سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی