کسی سیاسی اتحاد کا حصہ

جماعت اسلامی کا کسی سیاسی اتحاد کا حصہ نہ بننے کا اعلان

ویب ڈیسک: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کسی سیاسی اتحاد کا حصہ نہ بننے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا ساتھ اتحاد نوجوانوں اور عوام کے ساتھ ہوگا۔
جماعت اسلامی کراچی کے دفترمیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں میں کنفیوژن ہے، جماعت اسلامی کنفیوژن کی شکار جماعتوں کا ساتھ نہیں دے سکتی۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں خود جمہوریت نہیں ہے تمام سیاسی جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کے سہارے اقتدار میں آتی ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ 28اگست کو ملک گیر پر امن تاریخی شٹر ڈائون ہڑتال ہوگی،کم ازکم کراچی شہرمیں تو کوئی ایک دوکان بھی نہیں کھلی چاہیے، گلیوں میں بھی دوکانیں بند ہوں لیکن دوکانیں اس طرح بند نہیں کرانی جس طرح پہلے کچھ لوگ کراتے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ دوکانداروں اور عوام کو اس ہڑتال پر آمادہ کریں یہ ہڑتال عوام اور تاجروں کے حقوق کیلئے ہے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بجلی کے بل کم کرنے کے بارے میں جماعت اسلامی کے ساتھ حکومت سے ہوئے معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے آج وفاقی وزیر داخلہ نے رابطہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مطالبات کی منظوری کیلئے ہم لانگ مارچ کی کال دے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں مندی، 81ہزار122 پوائنٹس کی حد برقرار