جوبائیڈن جمہوریت کا چمپئن

ہیلری کلنٹن نے جوبائیڈن کو جمہوریت کا چمپئن قرار دے دیا

ویب ڈیسک: سابق امریکی خاتون اول ہیلری کلنٹن نے امریکی صدر جوبائیڈن کو جمہوریت کا چمپئن قرار دے دیا ہے ۔
شکاگو میں ڈیموکریٹک پارٹی کے نیشنل کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کی سابق خاتون اول کا کہنا تھا کہ جو بائیڈن وقار، شائستگی اور قابلیت کو وائٹ ہاؤس میں واپس لائے اور بتایاکہ حقیقی محب وطن ہونے کا کیا مطلب ہے ۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن اپنے دور میں اندورن اور بیرون ملک جمہوریت کے چمپئن ثابت ہوئے ہیں ۔
کنوشن سے امریکا کی سابق خاتون اول ہیلری کلنٹن سمیت دیگر اہم رہنمائوں نے بھی خطاب کیا ہے۔
ڈیموکریٹک پارٹی کے نیشنل کنونشن میں امریکا بھر سے ڈیلی گیٹس اور اہم پارٹی رہنما شریک ہوئے ۔

مزید پڑھیں:  ضلع کرم میں 9روز سے پاراچنارٹل شاہراہ، پاک افغان خرلاچی بارڈر بند