اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع کردی گئی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں کی درخواستوں پرتاریخ میں توسیع کرتے ہوئے متوقع امیدواروں کی انتخابی عمل میں شمولیت کے لیے بھی تاریخ بڑھائی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات اب 9 اکتوبر 2024 ہوں گے جس کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانیکی تاریخ 28 اگست تک بڑھادی گئی ہے
الیکشن کمیشن نے تجدید شدہ الیکشن پروگرام کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی کردیا ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پہلے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 29 ستمبر کو کرانیکا اعلان کیا گیا تھا اور بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانیکی تاریخ آج ختم ہورہی تھی۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں ملٹری آپریشنز کی ضرورت نہیں، سرفراز بگٹی