بشریٰ بی بی ڈسچارج

بشریٰ بی بی 9مئی کے 12مقدمات سے ڈسچارج

ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سانحہ 9مئی کے 12مقدمات سے ڈسچارج کردیا۔
اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کیس پر سماعت کی۔
9 مئی کے مقدمات کے تفتیشی افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ بشریٰ بی بی کی جانب سے سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران راولپنڈی پولیس کی جانب سے بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ۔
وکلا صفائی نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر دلائل دیے ۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں12مقدمات سے ڈسچارج کردیا۔
بشری بی بی کو راولپنڈی میں 9مئی کے واقعات پر 12 مقدمات میں نامزد کیا گیاتھا۔

مزید پڑھیں:  غیر ملکی سیاح نہ بھیجے جائیں ، کئی اضلاع کی صوبائی حکومت سے درخواست