عدالتی احکامات کی روشنی میں جلسہ

عدالتی احکامات کی روشنی میں جلسہ کرینگے، بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں جلسہ کل کریں گے۔ اس دوران این او سی معطل ہونے کے حوالے سے انہوں نے واضح کیا کہ کل جلسہ میں وزیراعلی خیبرپختوانخوا علی امین گنڈاپور سمیت مرکزی قیادت نہ صر ف شرکت کرگی بلکہ خطاب بھی کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں جاری این او سی کینسل نہیں کیا جا سکتا۔ دوسرا ہمارا جلسہ ریڈ زون سے 30 کلومیٹر کے فاصلے ترنول کے مقام پر ہونے جا رہا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ کل ہم 5 بجے صرف جلسہ کریں گے دھرنا نہیں دیں گے۔
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ این او سی معطل کرنا غیر قانونی،غیر آئینی اور جمہوریت کے منافی ہے، چیف کمشنر کو یقین دہانی کرائی ہے کہ صرف جلسہ ہوگا اور بروقت ختم ہوجائےگا۔
یاد رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں جلسہ کل کریں گے۔
اس سے قبل اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم اس وقت اسلام آباد میں‌ہے اور سیکورٹی خدشات بھی ہیں اس لئے وفاقی دارالحکومت میں جلسہ کا این او سی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  مردان: شنکر یحییٰ جدید سلنڈر دھماکے میں بچے سمیت 3افراد جاں بحق