صوبائِی مشیر کھیل کا دورہ پیراپلیجک

صوبائِی مشیر کھیل کا دورہ پیراپلیجک سینٹر، معذور افراد میں چیک تقسیم

ویب ڈیسک: صوبائِی مشیر کھیل کا دورہ پیراپلیجک سینٹر کے دوران معذور افراد میں چیک تقسیم کئے گئے۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے کھیل اور امور نوجوانان سید فخر جہاں نے پیراپلیجک سنٹر حیات آباد پشاور میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔
انہوں نے اپنا روزگار پروگرام کے تحت باہم معذور ہنرمند افراد میں کاروبار کیلئے امدادی چیک تقسیم کئے۔
یاد رہے کہ اس تقریب کا اہتمام فرینڈز آف پیراپلیجکس، امریکی امدادی ادارے ایکولی ایبل اور پیراپلیجک سنٹر نے باہمی اشتراک سے کیا تھا۔
اس موقع پر صوبہ بھر سے میرٹ کی بنیاد پر کوالیفائی کرنے والے 16 افراد باہم معذوری کو فی کس ایک لاکھ چالیس ہزار روپے کے چیک دیئے گئے جن میں ایک معذور خاتون بزنس ویمن بھی شامل ہے۔
پیراپلیجک سنٹر کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر سید محمد الیاس سمیت دیگر اہم شخصیات بھِ موجود تھیں۔
سید فخر جہاں نے تقریب سے خطاب میں وسائل کی قلت کے باوجود افراد باہم معذوری کے علاج اور مکمل بحالی، انکی ضروریات کے مطابق وہیل چیئرز اور مصنوعی سہارا جات کی تیاری، کلب فٹ، پولیو اور آٹزم کے شکار بچوں کے مکمل علاج کی سہولیات پر پیراپلیجک سنٹر کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج سے وہ خود بھی پیراپلیجک سنٹر اور فرینڈز آف پیراپلیجکس کے رضاکار کے طور پر کام کرینگے۔
انہوں ہے پیراپلیجک سنثر کے سپورٹس ایرینا کیلئے فوری کھیلوں کا سامان مہیا کرنے جبکہ وزیراعلی سے رابطہ کرکے صوبائی حکومت کی جانب سے سنٹر کے انڈومنٹ فنڈ کیلئے کم از کم ایک ارب روپے سیڈ منی رکھنے کی یقین دہائی بھی کی۔
صوبائِی مشیر کھیل کا دورہ پیراپلیجک سینٹر کے دوران کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اگلے مہینے محکمہ یوتھ افئیرز کے ذریعے نوجوانوں کیلئے پانچ پانچ لاکھ روپے کے بلاسود جبکہ احساس کلسٹر پروگرام کے تحت ایک ایک کروڑ روپے قرضے کی سکیم متعارف کر رہی ہے۔
اس سکیم میں پیراپلیجک سنٹر کی سفارش پر افراد باہم معذوری کیلئے الگ کوٹہ مختص کیا جائے گا۔
مشیر کھیل نے سنٹر کے دیگر مسائل کے حل کیلئے گاہے بگاہے یہاں کا دورہ کرنے کی یقین دہانی بھی کی۔

مزید پڑھیں:  بنوں میں قبرستان سے دو نعشیں برآمد