کشمیر اور فلسطین تنازعات کا حل

خطے میں پائیدار امن، کشمیر اور فلسطین تنازعات کا حل ناگزیر قرار

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کیلئے کشمیر اور فلسطین تنازعات کا حل ناگزیر ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں انہوں نے دونوں تنازعات کے حل کیلئے علاقائی اور بین الاقوامی حمایت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی اور پرتشدد انتہاپسندی کی جڑوں کو حل کرنے میں ناکامی نے تنازعات کا پھیلاؤ جنم دیا ہے۔
انہوں نے دبنگ انداز میں کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے مسائل کے حل میں بین الاقوامی حکمت عملی بڑی حد تک ناقص، غیر مؤثر اور غیر تسلی بخش رہی۔
پاکستانی مندوب منیر اکرم کا سلامتی کونسل میں کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں غیر ملکی قبضے کے نتائج آج سب کے سامنے ہیں۔ ایسے میں یہ سلامتی کونسل کی ذمہ داری بنتی ہے کہ غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی فوری روکی جائے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستانی مندوب نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کیلئے کشمیر اور فلسطین تنازعات کا حل ناگزیر ہے۔
یاد رہے کہ کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں کیخلاف کاروائیاں کی جا رہی ہیں، بھارت نے مقبوضہ کشمیر جبکہ اسرائیل نے فلسطین پر غاصبانہ قبضہ کر کے خطے کے امن کو شدید نقصان پہنچایا، اس لءے امن کی خاطر خطے کے مسائل حل کرنا لازمی قرار دیدیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا: اسرائیلی بڑھتی بربریت اور حزب اللہ سرہراہ کی شہادت پر قراردادیں جمع