عمران خان نے حکم دیا ہے

عمران خان نے حکم دیا ہے، جلسہ آج نہیں‌8 ستمبر کو ہو گا، علی امین گنڈاپور

ویب ڈیسک: وزیرِاعلیٰ خیبر پختو نخوا سردار علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکم دیا ہے جلسہ آج نہیں 8 ستمبر کو ہو گا۔
انہوں نے مختصر دورہ صوابی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے حکم دیا ہے کہ ترنول کے مقام جلسہ نہیں کرنا، ایسا کر کے انہوں نے ایک بار پھر آئین اور قانون کی پاسداری کی۔
علی امین گنڈاپور کا جلسہ التواء کے حوالے سے کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکم دیا ہے کہ 8 ستمبر کو بھرپور جلسہ کرنا ہے، اس لئے اب جلسہ اب 8 ستمبر کو اسلام آباد میں منعقد کریں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید بتایا کہ عمران خان نے حکم دیا ہے جلسہ آج نہیں 8 ستمبر کو ہو گا۔
انہوں نے تمام اداروں اور حکومت کو اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عمران خان آئین اور قانون پر عمل کرنے والے، عوام سے محبت کرنے والے اور تصادم نہ چاہنے والے لیڈر ہیں، اس لئے آپ بھی اپنی اصلاح کر لیں۔
ہم نے کہا کہ ترنول کے تاریخی جلسے کی بھرپور تیاری ہم نے کر رکھی تھی تاہم عمران خان ہمارے لیڈر ہیں اور ہم ان کے حکم کے پابند ہیں۔
سردار علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم نے آج اسلام آباد کا جلسہ عمران خان کے حکم پر ہی ملتوی کیا ہے، 8 ستمبر کو ہم اسلام آباد میں بھر عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ یہ کوئی مسئلہ نہیں، عمران خان کے حکم پر ہم آگے جانے اور پیچھے ہٹنے کے لئے تیار ہیں، ہمارے جلسوں کی این او سی بار بار منسوخ کی جارہی ہے۔
سردار علی امین گنڈاپور نے صوابی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وفاق میں بیٹھی جعلی حکومت تحریک انصاف کے خلاف منصوبہ بندی کے تحت فسطائیت کا بازار گرم رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے ٹھوس لہجے میں کہا کہ اگلی دفعہ اگر این او سی نہ بھی ملے پھر بھی ہم جلسہ کریں گے، ترنول جلسہ ملتوی کر کے عمران خان نے ثابت کردیا کہ وہ قانون کی پاسداری کرتے ہیں۔
عمران خان نے تصادم کے خدشے کے پیش نظر جلسہ ملتوی کرنے کا حکم دیا، وہ تصادم اور انتشار نہیں چاہتے۔
میں حکومت اور اداروں کو واضح پیغام دیتا ہوں کہ عدالتوں کا احترام اور قانون کی پاسداری ان پر فرض ہے اور وہ اپنا فرض پورا کریں۔ جعلی حکومت فسطائیت کرکے ہمارے ظرف اور صبر کا امتحان نہ لے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ بار بار ملک کا آئین توڑنے والی مینڈیٹ چور حکومت کو پیغام دیتا ہوں کہ ہوش کے ناخن لیں، ہمیں اس حد تک جانے پر مجبور نہ کرے جو آپ کی برداشت سے پھر باہر ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے حکم پر ہم سروں پر کفن باندھے نکلتے ہیں، ہم آپ کا وہ حال کر دیں گے کہ آپ کی آنے والی نسلیں تک یاد رکھیں گی۔

مزید پڑھیں:  صیہونیوں کا لبنان میں زمینی آپریشن شروع، غزہ میں‌بھی بمباری