شتہاری بیوی سمیت جاں بحق

پشاور میں پولیس مقابلہ،اشتہاری ملزم بیوی سمیت جاں بحق،اے ایس آئی زخمی

ویب ڈیسک: پشاور تھانہ بڈھ بیر کی حدود پولیس مقابلے کے دوران اشتہاری ملزم بیوی سمیت جاں بحق جبکہ پولیس اے ایس آئی زخمی ہو گیا ۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق واقعہ تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں پیش آیا جہاں پولیس اور اشتہاری ملزم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔
فائرنگ کا تبادلے کافی دیر تک جاری رہا جس دوران گولی لگنے سے اشتہاری ملزم اور اس کی بیوی جاں بحق ہو گئے جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی بھی معمولی زخمی ہو گیا ۔
مارے جانے والے اشتہاری کی شناخت ذر علی کے نام سے ہوئی ۔
فائرنگ کے نتیجے میں زخمی پولیس اے ایس آئی کو ہسپتال میں طبی امداد کی فراہمی کے بعد فارغ کردیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  بار ایسوسی ایشن تخت بھائی کی نو منتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا