اہم قانون سازی

اہم قانون سازی، حکومت نے بلاول بھٹو کو اعتماد میں لے لیا

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، اہم قانون سازی کیلئے حکومت نے بلاول بھٹو کو اعتماد میں لے لیا۔
ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کے وفد میں شیری رحمان، نوید قمر اور راجہ پرویز اشرف شامل تھے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے اسحاق ڈاراور رانا ثناء اللہ نے اجلاس میں شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے اہم قانون سازی کے لیے بلاول بھٹو کو اعتماد میں لیا ہے اور اس بابت قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو بلایا جا رہا ہے۔
دوسری طرف پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی رابطہ کمیٹیوں کا اجلاس اتوار کو گورنر ہاؤس لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے۔
اجلاس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے شکوہ کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت میں پیپلز پارٹی کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات کے دوران اتحادی امور، حکومتی معاشی پالیسیوں پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پنجاب میں تحریری معاہدے پر عملدرآمد کے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔
دونوں رہنماوں کی جانب سے قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں قانون سازی پربھی گفتگو سمیت سندھ میں سیلاب متاثرین کی بحالی اورامدادی سرگرمیوں پرغور کیا گیا۔
وزیراعظم نے وفدکوسندھ کے امور پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے وفد کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ بھی دیا جس میں مہمانوں کی دیسی مرغ سمیت دیگر کھانوں سے تواضع کی گئی۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، اہم قانون سازی کیلئے حکومت نے بلاول بھٹو کو اعتماد میں لے لیا۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی احتجاج: خواتین سمیت پی ٹی آئی کے 103کارکن گرفتار