ٹیچنگ سٹاف کی معلومات اپ ڈیٹ

ٹیچنگ سٹاف کی معلومات اپ ڈیٹ کرنے کیلئے 27 اگست کی مہلت

ویب ڈیسک: ٹیچنگ سٹاف کی معلومات اپ ڈیٹ کرنے کیلئے 27 اگست تک کی مہلت، پرو فارما بھی ارسال کیا گیا ہے جس میں درج تفصیلات ترجیحی بنیادوں پر مقررہ تاریخ تک فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ابتدائی تعلیم نے ٹیچنگ سٹاف کی جانب سے ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم پر مطلوبہ معلومات اپ ڈیٹ نہ کرنے پر نوٹس لیتے ہوئے، تمام اضلاع بشمول قبائلی اضلاع کے ایجوکیشن افسران کو اپنے ماتحت عملہ سے تمام معلومات اپ ڈیٹ کرنے کیلئے27اگست تک مہلت دے دی ہے۔
ٹیچنگ سٹاف کی معلومات اپ ڈیٹ کرنے کیلئے 27 اگست تک کی مہلت، پرو فارما بھی ارسال کیا گیا ہے جس میں درج تفصیلات ترجیحی بنیادوں پر مقررہ تاریخ تک فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ ابتدائی تعلیم کی جانب سے گذشتہ برس سے محکمہ تعلیم کے ملازمین کا ملازمتی ریکارڈ اور معلومات ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن تاحال بہت سے اساتذہ کی جانب سے یہ ریکارڈ اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا ہے۔
ان میں بیشتر ٹیچرز کے پروفائلز ابھی تک درست نہیں ہیں۔ جس پر محکمہ تعلیم کے حکام نے سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ ہیومن ریسورس پروفائلز کی تمام اہم معلومات کو اپ ڈیٹ اور ساتھ ہی غیر تصدیق شدہ پروفائلز کی تصدیق بھی27اگست تک لازمی ہے۔
مراسلہ کے مطابق انتظامی فیصلوں، اسائنمنٹس کے ساتھ ساتھ ملازمین کی پوسٹنگ، ٹرانسفرز اور کسی گمشدہ، درست ڈیٹا اور غیر تصدیق شدہ پروفائلز کی صورت میں متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔
اس حوالے سے ملازم کا ڈومیسائل، تاریخ پیدائش، ملازم کے آبائی ضلع، تحصیل،یونین کونسل،ویلج کونسل اور نیبر ہڈ کونسل کی معلومات، مستقل، ایڈہاک اور کنٹریکٹ ملازمت سے متعلق معلومات، کیڈر اور عہدہ ، موجودہ پوسٹنگ ، موجودہ پوسٹ ، متعلقہ مقام پر ملازم کی آخری پوسٹنگ کی تاریخ اور ملازمت پیشہ شریک حیات سے متعلق معلومات محکمہ تعلیم کے فوکل پرسن کو مقررہ تاریخ تک فراہم کرنے کا ہدف دیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  شہید حسن نصراللہ کا جسد خاکی تلاش کرلیا گیا