آئی جی پنجاب کچے کیلئے روانہ

آپریشن کی نگرانی کرنے سیکرٹری داخلہ و آئی جی پنجاب کچے کیلئے روانہ

ویب ڈیسک: رحیم یار خان میں پیش آنے والے واقعہ کے بعد آپریشن کی نگرانی کرنے کیلئے سیکرٹری داخلہ و آئی جی پنجاب کچے کیلئے روانہ ہو چکے ہیں۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پنجاب آپریشن کی نگرانی کیلئے روانہ ہوئے ہیں۔ یہ افسران ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کی نگرانی کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔
مریم نواز نے اس موقع پر زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کیں۔
یاد رہے کہ رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں پولیس کی 2 گاڑیوں پر ڈاکوؤں کے حملے میں 12 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے تھے۔ واقعہ کے بعد آپریشن کی نگرانی کرنے کیلئے سیکرٹری داخلہ و آئی جی پنجاب کچے کیلئے روانہ ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق