عمران خان سے صبح 7 بجے

عمران خان سے صبح 7 بجے ملاقات معمول سے ہٹ کر ہے، رانا ثناء اللہ

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان سے صبح 7 بجے ملاقات معمول سے ہٹ کر ہے۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی غیر معمولی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ صبح 7 بجے ملاقات معمول سے ہٹ کر ہے، یہ کسی کے کروانے سے ہی ممکن ہو سکتی ہے۔
رانا ثنائ اللہ نے کہا کہ جیل کے حوالے سے پی ٹی آئی کا سارا پراپیگنڈہ زمین پر آ گیا ہے۔ گنڈاپور جو بھی کہتے اور کرتے ہیں وہ اجازت سے کرتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ رہنماوں کے مابین ہونیوالی بات چیت خوشگوار رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان اس کے بعد ہونیوالی ملاقات گورنر ہاؤس میں ہوگی۔ گزشتہ ملاقات میں زیربحث آنے والے معاملات کے علاوہ دیگر بھی زیر بحث آئِینگے۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان سے صبح 7 بجے ملاقات معمول سے ہٹ کر ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹک ٹاک ایک اورزندگی نگل گیا،صوابی میں بھائی کے ہاتھوں بہن قتل