دو افراد کنویں میں گر کر

نوشہرہ: بچی سمیت دو افراد کنویں میں گر کر جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ کی تحصیل جہانگیرہ میں بچی سمیت دو افراد کنویں میں گر کر جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تحصیل جہانگیرہ کے علاقے نہال پورا میں 6 سالہ بچی کھیلتے ہوئے کنویں میں گر گئی، اسے بچانے کی کوشش میں ماموں بھی کنویں میں جاگرا۔
ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق 6 سالہ بچی کی شناخت علیشہ جبکہ دوسرے جاں بحق ہونے والے مرد کی شناخت 30 سالہ فضل محمد کے نام سے ہوئی، جو کہ اس بچی کا ماموں بتایا جا رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بچی گھر میں کھیل رہی تھی کہک کنویں میں گر گئی، بچی کو بچانے کی کوشش کرنے والا اس کا ماموں بھی جاں بحق ہحق گیا۔
ان کے بعد دو مزید افراد بھی انہیں بچانے کیلئے کنویں مِیں کود پڑے تاہم زہریلی گیس کی وجہ سے وہ بھی بے ہوش ہو گئے۔
ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔
یاد رہے کہ ضلع نوشہرہ کی تحصیل جہانگیرہ میں بچی سمیت دو افراد کنویں میں گر کر جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  علی امین پختونوں اور پنجابیوں کو لڑوانا چاہتے ہیں ،عظمیٰ بخاری