امارات نے بھی افغان طالبان

امارات نے بھی افغان طالبان کا نامزد سفیر تسلیم کرلیا

ویب ڈیسک: افغان حکومت کی بڑی کامیابی، امارات نے بھی افغان طالبان کا نامزد سفیر تسلیم کرلیا۔ ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات نے افغان حکومت کی جانب سے نامزد سفیر بدرالدین حقانی کو تسلیم کرلیا۔
افغان وزارت خارجہ کی جانب سے بدرالدین حقانی کو سفیر نامزد کرنے اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے انہیں سفیر تسلیم کرنے کے حوالے سے تصدیق کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق افغان طالبان حکمرانوں نے اب تک کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی سمیٹ لی۔ اب تک دنیا کی کسی بھی حکومت نے باضابطہ طور پر انہیں تسلیم نہیں کیا وہیں امارات نے بھی افغان طالبان کا نامزد سفیر تسلیم کرلیا۔
افغان سفیر بدرالدین حقانی نے امارات کے پروٹوکول امور کے نائب وزیر سیف عبداللہ الشمسی کو اپنی اسناد پیش کیں، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جلد ہی بدرالدین حقانی باضابطہ طور پر امیر متحدہ عرب امارات کو اپنی اسناد پیش کریں گے۔
افغان سفیر بدرالدین حقانی کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں، تعاون اور حمایت پر ہم متحدہ عرب امارات کے شکر گزار ہیں۔
امارات کے پروٹوکول امور کے نائب وزیر سیف عبداللہ الشمسی نے کہا کہ نئے افغان سفیر کی تقرری سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
یاد رہے کہ چین گزشتہ سال افغان طالبان حکومت کے سفیر کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بنا تھا اور اب یو اے ای دوسرا ملک بن گیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور: مولانا فضل الرحمن5سال کیلئےبلا مقابلہ جے یو آئی کے امیر منتخب