چینی کی قیمت

ملک میں چینی کی قیمت کنٹرول کرنے کے لئے حکمت عملی تیار

ویب ڈیسک: فاقی حکومت کی جانب سے ملک میں چینی کی بڑھتی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے ۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملک میں چینی کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے پرچون اور تھوک کی قیمتوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
حکومت قیمتوں پر کڑی نظر رکھے گی جبکہ یومیہ بنیاد پر پرائس مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔
وزارت خزانہ کے ذرائع نے کہا کہ حکومت چینی کی قیمتوں میں اضافے کے عوامل کا مکمل جائزہ لیتی رہے گی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت صنعت چینی کی مارکیٹ قیمتوں سے متعلق وزارت خزانہ کو آگاہ رکھے گی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنماء شوکت یوسفزئی دہشت گردی مقدمات سے بری