عوام کو بجلی کاجھٹکا

عوام کو بجلی کاجھٹکا، 46 ارب کی وصولی کیلئے تیاریاں مکمل

ویب ڈیسک: عوام کو بجلی کاجھٹکا لگنے والا ہے۔ صارفین پر 46 ارب کی وصولی کیلئے تیاریاں مکمل، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اپریل تا جون تین ماہ کے لیے اضافہ مانگا گیا ہے۔
یاد رہے کہ صارفین پر 46 ارب کا اضافی بوجھ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ڈالا جائے گا، کیونکہ نیپرا
کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 22 ارب روپے صارفین سے وصول کرنے کی درخواست نیپرا میں کی گئی ہے، جس پر سماعت آج ہوگی۔
درخواست میں صارفین سے ٹرانسمیشن اور ڈسٹربیویشن کی مد میں 10 ارب روپے جبکہ 14 ارب روپے دیگر مدات میں وصول کیے جائیں گے۔
نیپرا تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر سماعت آج کرے گا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے الیکٹرک سمیت تمام صارفین کے لیے مانگا گیا ہے۔
اس سے قبل بھی بجلی کی قیتموں میں اضافہ مانگا گیا تھا جس کی وجہ سے صارفین کی چیخیں نکل گئیں۔
یاد رہے کہ عوام کو بجلی کاجھٹکا لگنے والا ہے۔ صارفین پر 46 ارب کی وصولی کیلئے تیاریاں مکمل، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اپریل تا جون تین ماہ کے لیے اضافہ مانگا گیا ہے۔
بجلی مہنگی ہونے کے ساتھ ہی مہنگائی کا ایک نیا طوفان امڈ آئیگا جس سے غریب طبقہ خصوصی طور پرمتاثر ہوگا. دوسری طرف بجلی کے بھای بلوں نے پہلے ہی عوام کا برا حال کر دیا ہے ، جبکہ اب بجلی مزید منہگی ہونے کے بعد اس میں‌مزید اضافہ ہوگا.

مزید پڑھیں:  پنجاب الیکشن ٹربیونلز بارے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم