امریکہ کی نئی فوجی کمک اسرائیل

جنگ بندی کوششیں ناکام، امریکہ کی نئی فوجی کمک اسرائیل پہنچ گئی

ویب ڈیسک: غزہ میں تباہی پھِیلانے کے بعد عالمی سطح پر جنگ بندی کی کوششیں کی جا رہی ہیں، تاہم اس دوران بری خبر یہ ہے کہ جنگ بندی کوششیں ناکام ہونے کے بعد امریکہ کی نئی فوجی کمک اسرائیل پہنچ گئی۔
اس کے بعد جہاں اسرائیلی افواج مزید طاقت کے ساتھ غزہ اور آس پاس کے دیگر علاقوں پر چڑھ دوڑے گا وہیں ایران کیخلاف بھی اس کے دفاع کو مضبوط بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق قطر میں ہونیوالی جنگ بندی کی حالیہ کوششیں بے نتیجہ ختم ہونے کے بعد امریکہ کی نئی فوجی کمک اسرائیل پہنچ گئی ہے، جس میں بکتربند گاڑیاں، گولہ بارود اور دفاعی سامان شامل ہے۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے امریکہ کی جانب سے فوجی سامان کا یہ 500 واں امریکی طیارہ ہے جو اسرائیل کی فوجی کمک کر رہا ہے۔
اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق اب تک امریکہ فضائی، بحری راستوں سے 50 ہزار ٹن سے زائد کا فوجی سامان اسرائیل بھجوا چکا ہے۔
7 اکتوبر کے بعد سے امریکہ اسرائیل کےلیے 17 ارب ڈالر سے زیادہ کی فوجی امداد کی منظوری دے چکا ہے جبکہ اسرائیل کو امریکا کی طرف سے 3 ارب ڈالر سے زائد کی فوجی امداد ہر سال دی جاتی ہے۔
اسرائیلی وزارت دفاع کی جانب سے یہ بھِی بتایا گیا ہے کہ امریکا فضائی اور بحری راستوں سے فوجی سامان بھجوا رہا ہے، اب تک 50 ہزار ٹن سے زیادہ فوجی سامان جوئیڈن انتظامیہ اسرائیل بھجوا چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کا 2اکتوبر کو پنجاب کے 3شہروں میں احتجاج کا اعلان