اسرائیل کو جوابدہ

اسرائیل کو غزہ کی صورتحال پر جوابدہ ٹھہرانا ہوگا،او آئی

ویب ڈیسک: اسلامی کانفرنس کی تنظیم (او آئی سی)کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو غزہ کی صورتحال پر جوابدہ ٹھہرانا ہوگا ۔
کیمرون میں منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے پاکستان سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے وفد کی قیادت کی۔
او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندے سید محمد فواد شیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
اجلاس میں سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طہ نے کہا کہ اسرائیل کو غزہ پٹی کی صورت حال پر جوابدہ ٹھہرانے کی ضرورت ہے۔
سیکرٹری جنرل او آئی سی نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے تنظیم کی جانب سے حمایت کا بھی اعادہ کیا۔
سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی اسرائیلی مہم جوئی پر پاکستان کو گہری تشویش ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیل کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آپریشن سے فوری روکنے کے اقدامات کرے۔

مزید پڑھیں:  صوبائی کابینہ کے اراکین کیلئَے بہترین کارکردگی پر انعامات کا اعلان