مزید89فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید89فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ میں اسرائیلی بربریت اور ظلم کا سلسلہ تھم نہ سکا ،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران حملوں میں مزید 89فلسطینی شہید جبکہ 200سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کے وسطی علاقے نصیرات میں اسرائیلی حملوں میں 20افرادشہید ہوگئے ہیں ۔
شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج نے گھروں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 7فلسطینی شہید جبکہ متعددزخمی ہو گئے۔
رفاہ میں بھی صیہونی فورسز کی بمباری سے 2فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔
مغربی کنارے میں صیہونی فوج کی کارروائیوں میں 2 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ 20 کو گرفتار کر لیا گیا، جنین میں بھی بمباری سے دو فلسطینیوں نے جام شہادت نوش کیا۔
واضح رہے گزشتہ سال اکتوبر کی سات تاریخ سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری جاری ہے، جس سے مجموعی طور پر41ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، شہدا میں بچے اورخواتین میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ ٹو کیس :عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت مسترد