rubina khalid 1 1

پیپلز پارٹی خیبر پختون خواہ کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس

پشاور: سینیٹر روبینہ خالد کے مطابق پی پی پی کے پی کی میزبانی میں آل پارٹیز کانفرنس آج  ہمایوں خان کے رہائش گاہ میں ہوگی، اے پی سی میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے نمائندے شرکت کریں گے،دعوت نامے مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماوں سے ملاقات کر کے دیئے گئے ہیں،

مزید پڑھیں:  قومی ترانے کی توہین : وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور وضاحتیں دینے لگے

اے پی سی میں کورنا پر حکومت کے کردار ادا نہ کرنے کے معاملے پر بات کی جائے گی،ال پارٹیز کانفرنس میں ملکی بحرانوں  پر مشترکہ بیانیہ اپنا کر آگے بڑھینگے،اے پی سی میں ملکی اور صوبائی  صورتحال اور ملک کو درپیش تشویشناک حالات کا جائزہ لیا جاہے گا، 

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت مجوزہ آئینی ترامیم سے جمہوریت پر حملہ آور ہے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف

اے پی سی میں کورونا کی بگڑتی صورتحال اور حکومت کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا، این ایف سی ایوارڈ اور اٹھارہویں ترمیم پر حکومتی عزائم بھی زیر بحث آئیں گی۔