غزہ جنگ بندی کیلئے ترک صدر

غزہ جنگ بندی کیلئے ترک صدر متحرک، سعودی ولی عہد سے رابطہ

ویب ڈیسک: غزہ جنگ بندی کیلئے ترک صدر متحرک ہو گئے، انہوں نے اس سلسلے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے رابطہ کیا، اور اس حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مشترکہ طور پر غزہ میں جاری اسرائیلی حملے روکنے اور اسرائیل کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔
ترک صدر اور سعودی ولی عہد کی ٹیلیفونک بات چیت میں غزہ کی صورتحال پر کھل کر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترک صدارتی بیان میں بتایا گیا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل کے لیے صدر اردوان نے اسلامی ممالک کی مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔
دونوں سربراہان نے علاقائی و عالمی معاملات پر بھی بات چیت کی۔
ترک صدر سے بات چیت کے بعد سعودی ولی عہد نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
اس دوران دونوں رہنماؤں نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آپریشن روکنے کا مطالبہ کیا۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے عرب اور اسلامی ممالک کی جانب سے مشترکہ کوششوں پر زور دیتے ہوئے اسے ناگزیر قرار دیدیا۔
مصر کے صدارتی بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے کے استحکام کیلئے اسرائیلی حملے روکنے ہونگے۔
یاد رہے کہ غزہ جنگ بندی کیلئے ترک صدر متحرک ہو گئے، انہوں نے اس سلسلے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے رابطہ کیا، اور اس حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں:  لوئر کوہستان میں حادثہ ،نائب امیر جماعت اسلامی باجوڑ 3ساتھیوں سمیت جاں بحق