ہمیں 100 بلین ڈالر کی غیرملکی

ہمیں 100 بلین ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، پزشکیان

ویب ڈیسک: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ہمیں 100 بلین ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔
مسعود پزشکیان نے ایرانی صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں غیر ملکی سرمایہ کاری ملک میں لانے اور دنیا اور بیرون ملک ایرانیوں کے ساتھ رابطے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ بجلی اور بینکوں میں عدم توازن کے ساتھ آٹھ فیصد نمو حاصل کرنا ممکن نہیں۔ اس سلسلے میں ہمیں 100 بلین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ 8 فیصد نمو حاصل کرنے کے لیے 200 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری ناگزیر ہے، اس وقت ملکی خزانے میں کل رقم 100 بلین ڈالر سے زیادہ نہیں، اس لئے ہمیں 100 بلین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔
سپریم لیڈر کی منظوری کے بعد خودمختار ترقیاتی فنڈ سے رقم نکالنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم نے کسانوں، اساتذہ، نرسوں کے مسائل حل کرنے اور ادویات فراہم کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ اس لئے قومی ترقیاتی فنڈ سے کچھ فنڈز نکالی۔
یاد رہے کہ آٹھ فیصد کی اقتصادی ترقی حاصل کرنا چھٹے اور ساتویں ترقیاتی پروگراموں میں پیش کئے گئے اہداف میں سے ایک ہے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ہمیں 100 بلین ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  تہران کے جواب کا منتظر امریکہ کا مشرق وسطیٰ میں فوج بھیجنے کا عندیہ