اراضی تنازعہ پر فریقین میں فائرنگ

نوشہرہ، اراضی تنازعہ پر فریقین میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں اراضی تنازعہ پر فریقین میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اکوڑہ خٹک کے علاقہ مصری بانڈہ میں اراضی تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے تبادلہ کے دوران دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے فوری موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو نوشہرہ میڈیکل ہسپتال منتقل کر دیا۔
جاں بحق افراد میں 23 سالہ شاولی اور 45 سالہ گوہر علی شامل ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔
یاد رہے کہ ضلع نوشہرہ میں اراضی تنازعہ پر فریقین میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  نئے ڈی جی آئی ایس آئی محمد عاصم ملک آج چارج سنبھالیں گے