زعفران کی کامیاب کاشتکاری

زعفران کی کامیاب کاشتکاری کیلیے موزوں زمین کا انتخاب ناگزیرقرار

ویب ڈیسک: صوبائی وزیر زراعت میجر ریٹائرڈ سجاد بارکوال کی زیر صدارت محکمہ زراعت کی جوائنٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زعفران کی کامیاب کاشتکاری کیلیے موزوں زمین کا انتخاب کیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے نئی زرعی پالیسی کو صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد نافذ کیا جائے گا۔
اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سال 25-2024 کے کل 49 زرعی منصوبوں میں بندوبستی اضلاع کے لئے 21 اور ضم اضلاع کے لیے 8 سکیمیں شامل ہیں۔
وزیر زراعت نے بتایا کہ بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کیلیے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔
جوائنٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ زعفران کی کامیاب کاشتکاری اور اس کی پیداوار میں اضافے کیلیے موزوں زمین کا انتخاب کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ کی منشیات مقدمے میں بھی ضمانت منظور