عمران خان اور ن لیگ مذاکرات

فواد چودھری کا عمران خان اور ن لیگ مذاکرات سے متعلق بڑا دعویٰ

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا عمران خان اور ن لیگ مذاکرات سے متعلق بڑا دعویٰ، ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سابق وزیراعظم اور ن لیگ مذاکرات کیلئے تیار ہیں، اسٹیبلشمنٹ کو ماحول فراہم کرنا چاہئے۔
سابق وفاقی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت میں بیٹھے لوگوں کا کہنا تھا کہ پارٹی ختم ہو جائے گی لیکن 8 فروری کو لوگوں نے بغیر انتخابی نشان کے ان کا یہ دعویٰ غلط ثابت کر دکھایا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک ہی تجربہ چل رہا ہے کہ عمران خان کو مائنس کر کے ملک چلانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مائنس بانی پی ٹی آئی کے چکر میں سب کچھ تباہ و برباد کر دیا گیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں ساڑھے تین سالوں میں دہشتگردی نہیں ہوئی لیکن آج پورے طریقے سے دہشتگردی واپس آ گئی ہے، اس سلسلے میں گرینڈ سیاسی ڈائیلاگ سارے مسائل کا حل ہیں۔
فواد چودھری کا عمران خان اور ن لیگ مذاکرات سے متعلق بڑا دعویٰ کرنے کے ساتھ کہنا تھا کہ لوگوں کو اٹھانے یا بندوق سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ اس کیلئے سیاسی ڈائیلاگ کا اہتمام کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت نے کل ماڈل ٹاؤن جیسے سانحے کی سازش تیار کی تھی ،بیرسٹر سیف