b95686e0 a346 4602 9576 4df2bd83bdce

مغوی بچہ بحفاظت بازیاب، دو ملزمان گرفتار

پشاور: کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کے دوران معصوم مغوی بچے کو بحفاظت بازیاب کراتے ہوئے اغوا میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران ذاتی رنجش پر بچے کو اغوا کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا جن سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے،

تفصیلات کے مطابق مدعی محمد ریاض ولد میر اکبر سکنہ سعید آباد چرخہ خیل نے تھانہ بھانہ ماڑی پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کے بارہ سالہ بیٹے یحییٰ کو کسی نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا ہے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی،

مزید پڑھیں:  قومی ترانے کی توہین : وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور وضاحتیں دینے لگے

ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سبرب احتراز خان کی سربراہی میں ایس ایچ او بھانہ ماڑی سردار حسین پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا جنہوں نے جدید سائنسی طریقہ تفتیش سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے بچے کے اغوا میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر گزشتہ دو ملزمان عبداللہ اور یاسین پسران خادی خان سکنہ بہادر کلے کو گرفتار کرتے ہوئے کمرے میں بند مغوی بچے یحییٰ کو بھی بحفاظت بازیاب کرا لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران معصوم بچے کو ذاتی رنجش پر اغوا کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم کیخلاف خیبرپختونخوا حکومت کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان